میرپور نماز تراویح کے وقت موت کا رقص کرنے والے ون ویلر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

میرپور (جنرل رپورٹر)نماز تراویح کے وقت موت کا رقص کرنے والے ون ویلر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔دو افراد کے خلاف مقدمہ درج موٹر سائیکل ضبط سفارشیوں کی تھانے میں لائنیں لگ گئیں۔اوباشوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے سخت کاروائی کی جائے شہریوں کا مطالبہ

۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کوٹلی روڈ آیف ون میں نماز تراویح کے اوقات کار میں متعدد اوباش نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہیں۔شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کو بتایا گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تھوتھال زوہیب طاہر کو کارروائی کے لئے حکم دیا گیا جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر موٹر سائیکل پر موت کا رقص کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر لیں۔ شہریوں نے پولیس کو اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نوجوانوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *