رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کےاجازت نامے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ کے اجازت نامے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بھی دستیاب ہوں گے اور خواہشمند افراد ”نُسک“ یا ”توکلنا سروسز“ ایپلیکیشنز کے ذریعے اپنی عمرہ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق وزارت حج نے انکشاف کیا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عمرہ صرف ایک بار مختص کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو سکون اور آسانی کے ساتھ عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

اجازت ناموں کے حوالے سے وزارت حج نے کہاعمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کرنے کی کوئی خصوصیت نہیں ہے، لیکن پرمٹ کے بعدعمرہ کی ادائیگی کا وقت میں داخل ہونے اور نیا پرمٹ جاری کرنے سے پہلے ”نُسک“ ایپ کے ذریعے بکنگ منسوخ کی جاسکتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کیلئے اجازت نامہ محفوظ رکھنا ضروری نہیں ہے، اس کے علاوہ کرونا وباء سے متاثرہ یا کسی دوسرے مریض سے نہ ملا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *