ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا،اللّہ سپریم کورٹ پر رحم فرمائے

اسلام آباد: مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں،

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

مریم نواز نے کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔ سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاوں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *