آئی ایم ایف نے پیٹرول پرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویزمسترد کردی

آئی ایم ایف نے پیٹرول پرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویزمسترد کردی


اسلام آباد (- این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان دیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔واضح رہے کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *