UK News

لندن (سعید نیازی) رمضان کے مقدس ماہ میں مسلم کمیونٹی کی سہولت کیلئے برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹس میں سے ایک ایسڈا نے خصوصی آفرز متعارف کرا دی ہیں ۔ اس حوالے سے وسطی لندن میں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ایسڈا کے نمائندوں کے علاوہ سپر مارکیٹ کیلئے خصوصاً رمضان میں کھانوں کی تراکیب بنانے والی شیف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی آفرز پر دستیاب چند اشیا بھی رکھی گئی تھیں۔ ایسڈا کی نمائندہ لائز جیکسن کا کہنا تھاکہ اس سال ایسڈا گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ اشیا پیش کی ہیں جو ملک کے 150اسٹورز پر بنے خصوصی آفرزپر دستیاب ہوں گی۔ ایسڈا نے مسلمانوں کیلئے خصوصاً 150اشیا فروخت کیلئے پیش کی ہیں جن میں تیل، مصالحہ، آٹا، چاول، ڈرنکس سمیت متعدد اشیا شامل ہیں اور یہ تمام اشیا آن لائن شاپنگ کے ذریعے بھی خریدی جا سکتی ہیں۔ ایسڈا نے کہا کہ بیشتر اشیا پر خصوصی آفرز لگی ہوئی ہوں گی اور صارفین ایسڈا سے خریداری کرکے اپنے بہت سے پیسے بچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عید کیلئے بھی مزید اشیا متعارف کرائی جائیں گی، اس لئے صارفین نئی آنے والی اشیا پر بھی نظر رکھیں۔ کھانوں کی نئی تراکیب بتانے والی زبدا ملک نے کہا کہ وہ رمضان کے موقع پر ایسڈا کیلئے نئے کھانوں کی تراکیب پیش کریں گی،یہ کھانے تمام ان اشیا سے بنائے جاسکیں گے جوکہ ایسڈا پر دستیاب ہوگے، انہوں نے کہا کہ وہ ایسڈا میں اس سال رمضان کے حوالے سے خاصہ جوش و خروش دیکھ رہی ہیں اور ہر چیز کی متعدد اقسام بھی رکھی گئی ہیں مثلاً کھجوروں کی ہی 18اقسام موجود ہیں، اس کے علاوہ مصالحہ، چٹنیاں، چاول بھی ملیں گے۔اس موقع پر کھلونے بھی پیش کئے گئے جو سورتیں بھی سناتے ہیں، زبدا ملک نے کہا اب دعوتیں بھی کرنا کچھ آسان ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *