نیوزی لینڈ نے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا اعلان کر دیا ، پاکستان کھیلے گا کہ نہیں بڑی خبر سامنے آ گئی۔۔

نیوزی لینڈ نے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا اعلان کر دیا ، پاکستان شامل ہو گا کہ

نہیں بڑی خبر سامنے آ گئی۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کیا ہے ، جب بھی کسی ٹیم کے اوپر مشکل وقت آیا ہے ، پاکستان نے بغیر سوچے سمجھے اس ملک کا دورہ کیا ہے ، اگر کرونا وائرس کی صورت حال دیکھی جائے تو کوئی بھی ملک انگلینڈ کا دورہ کرنے کیلئے تیار نہیں تھا ، مگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے سخت پابندیوں کے باوجود بھی انگلینڈ کا دورہ کیا اور

ان کو مالی مشکلات سے بچایا ، زمبابوے میں بھی کوئی ٹیم جانے کیلئے تیار نہیں تھی ، کیونکہ وہاں کرکٹ ختم ہو چکی ہے ، مگر پاکستانی ٹیم ان کی مدد کرنے کیلئے وہاں گئی اور ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی ۔ مگر پاکستان کے ساتھ ہمیشہ دوہرہ معیار رکھا گیا۔ اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ تین ملکوں پر مشتمل ایک کرکٹ سیریز کروا رہا ہے۔ جس میں نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ اس باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ، پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان تین ملکی سیریز کھیلنے کیلئے تیار یے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *