حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چیف جسٹس کے 184/3 کے تحت ازخود نوٹس کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو ایکشن (ازخود نوٹس) کے اختیارات میں تبدیلی کی جائے گی،

حکومت اس ضمن میں قانون سازی کرکے ازخود نوٹس کے اختیار کو ریگولیٹ کرے گی جس کی وفاقی کابینہ سے آج منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس اپریل کو طلب رکھا ہے وہاں یہ معاملہ پیش کردیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ازخود نوٹس کے اختیار کا معاملہ بھی پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *