عمران خان کے لئے روز ضمانتوں کا بازار لگا ہوا ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عمران خان کے لئے روزضمانتوں کا بازار لگا ہوا ہے۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے گوجرانوالہ میں عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ عدالتوں کا احترام بہت ضروری ہے،سب کو آئین وقانون کےدائرے میں رہنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ احتساب ہونا چاہیے اوراحتساب ضرورہوگا،معیشت کی بری حالات عمران خان کی وجہ سے ہے۔عمران خان کو قتل کی دھمکی نہیں دی۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہونے چاہئیں، صوبائی اورقومی اسمبلی کا الیکشن 8اکتوبرکوہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *