افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے تفتیش شروع کردی۔

افغانستان کی پولیس نے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کی تصدیق کردی۔ سیکیورٹی ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی وزارت خارجہ کی چیک پوائنٹ پر روکا گیا، جہاں اس نے دھماکا کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں کئی شہری جاں بحق و زخمی ہوئے، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کابل دھماکے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے داعش کی جانب سے کئی حملے کئے جاچکے ہیں، جن کی ذمہ داری بھی تنظیم قبول کرچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *