وزیرِاعظم شہبازشریف (Shehbaz Sharif)نےصدرعارف علوی کے خط کویکطرفہ اورحکومت مخالف قرار دے دیا۔

شہبازشریف نے صدرعارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھ دیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نےخط میں لکھا ہےکہ کہنے پرمجبورہوں کہ آپ کا خط تحریک انصاف کا پریس ریلیزدکھائی دیتا ہے،خط یکطرفہ اورحکومت مخالف خیالات کا حامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت مخالف خیالات کا آپ کھلم کھلا اظہارکرتے ہیں،آپ کا خط صدرکے آئینی منصب کا آئینہ دارنہیں،آپ مسلسل یہی کررہے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کرکےسابق وزیرِ اعظم کی غیرآئینی ہدایت پرعمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن التوا کا معاملہ: آئین کی خلاف وزی کی جارہی ہے، صدر کا وزیراعظم کو خط

وزیرِ اعظم کاکہنا ہےکہ قومی اسمبلی کی تحلیل کےآپ کےحکم کوسپریم کورٹ نے 7 اپریل کوغیرآئینی قراردیا،آرٹیکل 91 کلاز 5 کےتحت میرےحلف پربھی آپ آئینی فرض نبھانےمیں ناکام ہوئے،کئی مواقع پرآپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آ رہے ہیں۔

شہبازشریف کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کی پوری کوشش کی۔

واضح رہےکہ صدرعارف علوی نےوزیراعظم شہبازشریف کو24 مارچ کوخط لکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *