میں اپنی بیٹی کو مجبوری میں سیلوٹ کرتا ہوں مگر۔۔ وردی پہن کر والد کے سامنے آنے والی بیٹی پولیس افسر کو کیسے رُلا دیا تھا؟

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دوشیزہ کافی توجہ سمیٹ رہی ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے، لیکن اپنے پس منظر اور کامیابی کی بدولت سب کو حیران کر رہی ہیں۔

دراصل بھارتی پولیس کے ڈپٹی کمشنر امیماہیشورا سرما اس وقت جذباتی ہو گئے، جب اپنے سینئر جو وہ سیلوٹ تو کر رہے تھے مگر خوش بھی تھے اور مجبور بھی۔

جذباتی ہونے کی وجہ یہ بھی تھی کہ وہ سینئر اور کوئی نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹی سندھو سرما تھی، جس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر سپرٹنڈنٹ کا چارج حاصل کیا۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ خود پولیس ادارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے تھے کہ سندھو ڈپٹی کمشنر کی بیٹی ہیں، تلنگانہ کے ضلع میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے والی سندھو کو اگرچہ مشکلات تو کافی سہنا پڑی تاہم سماجی طور پر انہیں وہ سب نہیں سہنا پڑا جو عام لڑکیاں سہتی ہیں۔

اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کا تعلق پولیس فورس کے گھرانے سے ہے تو یہ بھی ایک وجہ تھی کہ کسی کے بولنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔

لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب باپ بیٹی ضلع کی ایک بڑی تقریب میں آمنے سامنے آ گئے۔ حیدرآباد کے علاقے کنگورہ کالان میں باپ بیٹی آمنے سامنے تھے۔

اسی دوران بیٹی کے سامنے والد نے سیلوٹ کیا تو خود بیٹی کو بھی ایک ایسا احساس نہ تھا جو کہ ناقابل بیان تھا، ظاہر ہے اسے والد کو سیلوٹ کرنا چاہیے تھے مگر والد اسے کر رہے تھے۔

اب اسے والد کی مجبوری سمجھیے یا پھر دونوں کے درمیان پیار محبت اور والد کے لیے فخر کا لمحہ سمجھیے، لیکن دونوں نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ ضرور حاصل کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *