سخت دہی بھلوں کو اس آسان ٹپ سے نرم بنائیں اور افطاری میں دہی بھلوں کا لطف اٹھائیں

افطاری کے دسترخوان پر دہی بھلے نظر نہ آئیں، یہ کیسے ممکن ہے، اس کے بغیر تو افطاری کا مزہ ہی نہیں آتا ہے، جہاں افطاری کے سب ہی لوازات خواتین دلجوئی سے بناتی ہیں وہیں دھی بھلے بھی بناتی نظر آتی ہیں لیکن بازار جیسے نرم و ملائم نہیں بنتے ہیں تو جانیں ان کو نرم بنانے کی آسان ٹپ اور آپ بھی بنا کر کھائیں۔

٭ دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

٭ اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں ۔

٭ اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔

٭ دہی کو ایک گھنٹہ قبل فریج سے نکال کر رکھیں تاکہ یہ بھی نرم ہو جائے اور آسانی پھینٹ سکیں۔

٭ بیسن کے ساتھ کورن فلور کو مکس کریں اور پھر اس میں کالی مرچ اور زیرہ پاؤڈر مکس کرکے دہی بھلے بنائیں ایسے آپ کے دہی بھلے پھولے پھولے اور نرم ملائم بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *