سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، سندھ کے 15اضلا ع میں پولنگ کل ہوگی،سندھ فیز ون اور ٹوکے ری پول میں 27 یونین کونسل میں پولنگ کل ہوگی ، 15ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، 26 ریٹرننگ آفیسرز، 52اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے، سندھ کے 15اضلاع میں 81 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں 3روز کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم اور شکایات سیل کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے اب ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں رابط کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں ہد ایت دی کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *