انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش پر جانے کے بجائے پی ایس ایل کیوں کھیلا ؟ سیم بلنگز نے بے دھڑک سچی بات بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش پر جانے کے بجائے پی ایس ایل کیوں کھیلا ؟ سیم بلنگز نے بے دھڑک سچی بات بتا دی۔۔۔۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی سیم بلنگر نے بنگلہ دیش کی بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔

انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے غیر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو مواقع کی کمی اور کم مالی فوائد کی وجہ سے انگلش ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ سیم بلنگز جو پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے، نے وضاحت کی کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا انتخاب کیوں کیا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں، بلنگز نے کنٹریکٹ کی صورتحال اور غیر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے بہتر مالی امکانات کے مسئلے کی طرف اشارہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلیڈ بورڈ کو سنٹرل کنٹریکٹ کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داریاں اہمیت کی حامل ہیں لیکن میں نے ذاتی مفادات کو اولیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سیم بلنگز نے کہا کہ جب ساوتھ افریقہ میں مجھے موقع نہیں دیا گیا تھا تو میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں وہ ہی کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےمیرے لیے پی ایس ایل کھیلنا اچھا فیصلہ تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *