مخالفین کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔

لائرزونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے، بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے، آپ کےنعرے ”یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے“ آج بھی یاد ہے، پنجاب میں وکلاء کی تنظیم سازی پر رانا ثناء اللہ کے کردار کو سراہتی ہوں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دیا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز

ا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، وکلاء کے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ ہمارے ہاتھ بھی مضبوط ہوں، وکلا میرے اور پارٹی کے مدد گار ہو سکتے ہیں، پاکستان اور پارٹی کوآج پہلے سے زیادہ وکلاء کی ضرورت ہے، ملک میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہیں، ہم الیکٹ ہو کر آتےہیں سلیکٹ ہو کر نہیں آتے، کل شیخ رشید کے منہ سے نکل گیا اکتوبر میں چیف جسٹس چلے جائیں گے، ان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *