Urs News

میرپور(پی آئی ڈی)07 مارچ 2023
وزیراعظم آدکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر دربار عالیہ کھڑی شریف حاضری،دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دینے اور چادر پوشی کی اس موقع پر کھڑی شریف دربار کی تعمیر کے لیے 5کروڑ اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے یتیم بچیوں کی شادیوں کے لئے اہل ثروت سے کہاکہ وہ اپنی بساط اور اخلاص کے مطابق اس نیک میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء کرام کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور دعا کی۔وزیر اعظم نے عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒکے مزار پر بھی حاضری دی انہوں نے مزارات پر پھول اور چادریں چڑھائی اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں انہوں نے عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور زائرین کو ہر طرح کی سہولیات و مراعات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزار کی تعمیر کے لیے اپنی طرف سے 5 کروڑ کا اعلان کیا اور مزار کے احاطے میں دعویٰ اکیڈمی اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وزراء حکومت علی شان سونی، چوہدری ارشد حسین،حافظ حامد رضا،معاونین خصوصی راجہ سبیل ریاض،توصیف عباسی،وارث گیلانی،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران اور زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *