شاہین آفریدی کو پی سی بی کی طرف سے سخت وارننگ باز نہ آنے پر پابندی کی دھمکی

شاہین آفریدی کو پی سی بی کی طرف سے سخت وارننگ

شاہین آفریدی کے بابراعظم کے حق میں ٹویٹ کرنے کو جتنا اچھالا گیا ہے. شاید ہی کبھی کرکٹ کا کوئی ایشو اتنا زیادہ اچھالا گیا ہوگا. تجزیہ کاروں اس پر لمبے چھوڑے تبصرے کیے.

یہاں تک باتیں کی گئیں کے اب ٹیم میں گروپنگ شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ. سے اب بابراعظم کی قیادت کو بہت زیادہ خطرہ ہے. اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سٹار بولر شاہین آفریدی کو آفیشلی ایک خطرناک قسم کی وارننگ ایشو کی گئی ہے. اور مستقبل میں ایسے کام کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے.بابر اعظم کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی کی جانب سے آفیشلی وارننگ جاری کر دی گئی . جس کے بعد قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا.

ذرائع کے مطابق شاہین کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہیں. تاکہ کسی قسم کے ٹیم میں مسائل نہ جنم لیں. کیونکہ اس سے ٹیم میں پھوٹ پڑنے کا ڈر ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *