آزادکشمیر دردناک واقعہ متعدد افراد جاں بحق

نیلم(راجہ ابریز سے )دھنی کے مقام پر دو گاؤں کو ملانے والا پل دوران تعمیر ٹوٹ کر دریائے نیلم میں جا گرا 3 افراد جاں بحق 1 زخمی زیر تعمیر لوہے کا پل دریا کے اوپر نصب ہونے کے بعد اچانک ٹوٹ گیا اسی دوران پل کی پلیٹیں ایڈجسٹ کرنے والے تین افراد جاں بحق جن میں ریٹائرڈ میٹ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میر ممتاز ولد مولوی محمد اسحاق ساکنہ لندر دھنی،عبدالشکور ولد محمد یعقوب ملازم پی ڈبلیو ڈی ساکنہ نوسیری نوسدہ،میر زمان ریٹائرڈ ملازم محکمہ پی ڈبلیو ڈی ساکنہ کہوڑی موقع پر ہی جاں بحق ہو گے جبکہ آصف قریشی ساکنہ بلگراں زخمی ہو گے پل گرنے کی اطلاع ملتے ہی پٹہکہ سے ریسکیو ٹیمیں اور تھانہ پولیس پنجگراں کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اطلاعات کے مطابق دو گاؤں دھنی اور گھنڈی بلگراں کو ملانے والا پل جو دریائے نیلم کے اوپر لگایا جا رہا تھا اچانک ہی پل ٹوٹ کر دریائے نیلم میں جا گرا جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق پل دریا کے اوپر نصب ہو چکا تھا اچانک سنٹر سے ٹوٹ کر دریائے نیلم میں جا گرا جس سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو کاروائیوں میں حصہ لیکر پل سے گرنے والوں کو نکالا پل گرنے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد پل کھینچنے میں مصروف تھے اسی دوران پل ٹوٹ گیا عوام علاقہ بلگراں دھنی کی کثیر تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ آئی جنہوں نے زیر تعمیر پل کے کام پر مامور افراد کو نکالا اور ریسکیو سر گرمیوں میں حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *