سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور جاں بحق

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مارچ 2023ء ) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ سعودی نیوز پورٹل ’سبق‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی گاڑی الٹنے اور سڑک پر آگ لگنے سے ہلاکت ہوگئی، یہ حادثہ مکہ مکرمہ کے علاقے کے ایک حصے ال لیث گورنریٹ کے قریب افطار کے وقت پیش آیا، جب ٹرک پانی کے بوتلوں کے کارٹنوں کو لے کر ایک مقامی چیریٹی سوسائٹی کو پہنچانے کے لیے جا رہا تھا، حادثہ سڑک پر اچانک کربس کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے فوری بعد ہی ٹرک کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

حالیہ ہفتوں میں سعودی میڈیا نے کئی جان لیوا حادثات کی اطلاع دی، اس ماہ کے شروع میں ایک شادی شدہ جوڑا اور ان کے چار بچے اسکول کی چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت ریاض سے جنوب مغربی سعودی عرب میں جیزان واپس آتے ہوئے

چند روز قبل مغربی سعودی عرب میں تروبہ گورنری میں ایک سڑک پر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 دیگر زخمی ہو گئے تھے، اسی طرح جنوری میں ایک سعودی عالم، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے ساحلی شہر القنفودہ کے قریب ایک ہائی وے پر سڑک کے حادثے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے، القندودہ کی ایک مقامی مسجد کے امام شیخ احمد البیسی اور ان کے اہل خانہ مکہ سے عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ٹرک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا، یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب ساحلی شہر القنفودہ کے قریب ایک ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک ان ساتوں کو لے جانے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *