سپر پاور امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ۔۔ کتنے روز باقی رہ گئے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنے والے 10 روز میں امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ دیوالیہ ہوتا ہے تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔

ریوٹرز کے مطابق سپر پاور امریکہ اس وقت 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد کو بڑھانے پر بات چیت کے دوران، وال سٹریٹ کے بینک اور اثاثہ جات کے منتظمین ممکنہ ڈیفالٹ کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

اگر امریکہ ڈیفالٹ ہو جائے تو کیا ہوگا؟

امریکی حکومت کے بانڈز عالمی مالیاتی نظام کو زیر کرتے ہیں اس لیے ڈیفالٹ سے ہونے والے نقصان کا پوری طرح اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن ماہرین، بڑی منڈیوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کی تجارت کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *