گھی پر 100 روپے،آٹا پر 52 روپے اور چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی 10کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے میں ملے گا ،رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا گیا،صارفین کو 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،چینی آٹا دالیں مشروبات اور دیگر اشیا اشیاء پر سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کر دیاگیا جس کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو ایک ارب 15 کروڑ روپے اور دیگرصارفین کو 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ریلیف یوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعے فراہم کیا جائے گا۔سرکاری دستاویز کے مطابق،غریب طبقے کو گھی پر 100 روپے،آٹا پر 52 روہیاور چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے میں دستیاب ہوگا۔بی آئی ایس پی

کے تحت اسٹورز پرچینی 70 روپے فی کلو میں ملے گی جبکہ بیسن،کھجور پر 50 ،50 روپے مشروبات پر صارفین کو 15 روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ دستاویز کے مطابق عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے اور چینی پر 11 روپے گھی پر 25 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ عام صارفین کو 10 کلو آٹا 648 روپے، گھی 490 اورچینی 89 روپے فی کلو میسر ہوگی جبکہ تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی،یوٹیلٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل پر 25،چائے پر100، دودھ پر 30اورمصالحوں پر 10 فیصد رعایت میسر ہو گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *