2 لاکھ روپے کا 1 برگر۔۔ لاکھوں میں فروخت ہونے والا برگر کس شہر کا ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلیڈیلفیا میں، سینٹر سٹی میں ایک نیا برگر پیش کیا جارہا ہے جو فلاڈیلفیا شہر کا سب سے مہنگا چیز برگر ہے اور شاید پورے امریکا کا ہی۔

یہ ایک ایسا برگر ہے جسے صرف امیر انسان ہی کھا سکتا ہے، کیونکہ ڈروری بیئر گارڈن (ہوٹل کا نام) میں نئے “گولڈ اسٹینڈرڈ برگر” کی قیمت 700 ڈالر ہے ۔ جارج سیوریس، جو اپنی بہن، واسیلیکی سیوریس بالس کے ساتھ ہوٹل کے مالک ہیں، نے ایک بیان میں کہا، ہم اپنے مہمانوں کو اپنے نئے مینو کے ساتھ کچھ حیرت انگیز، تخلیقی اور مزیدار ڈشز فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور برگر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کھانے کی اشیاء میں سے ایک ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ، مجھے اور میرے بھائی کو یہ مینو بنانے میں بہت مزہ آیا اور ہم سب کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

گولڈ اسٹینڈرڈ برگر اتنا مہنگا کیوں ہے؟

اس برگر پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے، اس برگر کا نام ویگیو مِیٹ برگر ہے جس کو کیویر (مچھلی کے انڈوں کے اچار)، تازہ سیاہ ٹرفل، لوبسٹر فلیم بیڈ( ایک مخصوص طریقے سے بنایا گیا جھینگا) کے ساتھ پیش کیا جاتا اور اور اس کے اوپر آئرش پنیر اور شہد ڈالا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ فرائز بھی شامل ہوتے ہیں۔

مالکان نے بتایا کہ، برگر میں ڈالے جانے والا 1 اونس “لوئس کوگناک” کی 1 بوتل کی قیمت تقریباً $5,000 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *