میرپور پولیس کا بڑا آپریشن درجنوں افراد گرفتار

میرپور (جنرل رپورٹر)میرپور پولیس کا جرائم کے خاتمہ کے لئے غیر ریاستی اور افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن درجنوں گرفتار مقدمات درج غیر رجسٹرڈ افراد کو چھڑوانے کے لیے متعدد شرفاء کے پولیس سے رابطے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے اعلی حکام کی طرف سے آزاد کشمیر بھر میں رہائش پذیر غیر رجسٹرڈ افراد خصوصا افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں گزشتہ رات ضلع میرپور کے تمام تھانوں کو حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا اور مکانوں پلازوں میں رہائش پذیر ایسے درجنوں افراد گرفتار کرلیے جن کے پاس کوئی شناخت نہیں تھی اور متعلقہ تھانوں کے پاس ان کا اندراج بھی نہیں تھا۔گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد ایسے تمام افراد کو ضلع بدر کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ میرپور میں بڑھتے ہوئے جرائم پر شہریوں کی جانب سے پولیس پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے ذرائع کے مطابق حالیہ غیر ریاستیوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد کئی شہریوں نے گرفتار افراد کی رہائی کے لئے پولیس سے رابطے بھی کیے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *