آدمی نے دادی کو قتل کردیا، پھر نوکرانی کو بلا کر صفائی کرنے کا حکم دیا لیکن اس نے آگے سے کیا کیا؟

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی دادی کو قتل کیا اور پھر اپنے نوکرانی کو حکم دیا کہ وہ صفائی کرے،

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتھونی مائیکل کوراڈو نے اپنی 82 سالہ دادی کو ہتھوڑے سے مارا اور اپنے دادا کو بری طرح پیٹا۔ کولیر کاؤنٹی شیرف کے دفتر کی طرف سے جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پھر اپنی نوکرانی کو بلایا اور اسے اپنے دادا دادی کے گھر آنے اور ‘ گندگی’ صاف کرنے کو کہا۔ جب نوکرانی گولڈن گیٹ سٹیٹس کے مضافاتی علاقے میں گھر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ کوراڈو ’’خون میں لتھڑا ہوا‘‘ تھا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق ملزم نے نوکرانی کو ہدایت کی کہ لاش

کو گھر سے باہر لے جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کردے۔ جب نوکرانی نے اسے بتایا کہ انہیں پولیس کو بلانے کی ضرورت ہے، تو اس نے کہا ‘میں واپس جیل نہیں جاؤں گا۔’ خوفزدہ گھریلو ملازمہ نے پھر اسے بتایا کہ اسے صفائی کا سامان لینے کے لیے اپنی کار میں جانا پڑے گا، وہ وہاں سے گئی اور بھاگ کھڑی ہوئی، قریب ہی اسے پولیس کی ایک گشتی کار ملی جسے روک کر اس نے صورت حال سے آگاہ کیا۔

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی دادی کی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جب کہ دادا کو بھی اس نے پلاسٹک میں لپیٹا ہوا تھا، پولیس نے دیکھا تو دادا زندہ تھا لیکن اس کے سر پر گہری چوٹیں آئی ہوئی تھیں، پولیس نے فوری طور پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹراما سنٹر منتقل کیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *