گرمیوں میں اس ترکیب سےمزیدار فالودہ بنائیں اور لطف اٹھائیں

گرمیوں میں شدت اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات میں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے ، والدین اس بات سے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں کہ بچے کچھ باہر سے غلط نہ کھا لیں لیکن اب ہم آپ کی یہ پریشانی بھی دور کردیتے ہیں آپ گھر میں فالود ہ تیار کرکے بچوں کو باہر کی گندی چیزیں کھانے سے روک سکتے ہیں۔ گھر میں فالودہ تیار کرنے کی آسان ترکیب سب کے فین ہو جائیں گے۔

فالودہ بنانے کے اجزا چینی۔۔۔ حسب ضرورت خشک میوہ جات ۔۔۔ بادام ،پستہ،کھوپرہ ، سب باریک کاٹ لیں4 کھانے کے چمچ دودھ۔۔۔ آدھا کلو کھویا۔۔۔ 1 پاؤ سبز الائچی کے دانے۔۔۔حسب ضرورت کارن فلور۔۔۔5کھانے کے چمچ فالودہ بنانے کی ترکیب سب سے پہلے آپ دودھ کو اچھی طر ابال

لیں پھر کھویا اور چینی دودھ میں شامل کر کے گاڑھا ہونے تک ا س کو اچھی طرح پکائیں،جب محلول گھاڑہ ہو جائے تو اس میں پستہ ،بادام یا آٹ کے من پسند خشک میوہ جات شامل کر لیں پھر اس گاڑھے محلول کو اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ،اور سانچوں میں ڈال کر فریز میں رکھ دیں جب خوب ٹھنڈا ہو جائے تو اپنے من پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔ اب فالودہ بنانے کے لیے کارن فلور کو2 گلاس پانی میں اچھی طرح مکس کریں ہلکی آنچ پر اس کو مسلسل چمچ چلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ کارن فلور کا وائٹ کلر ختم ہو جائے جب کارن فلور پکنے کے بعد گاڑھی لئی کی شکل کا ہوگا۔ ا ب اس کو کارن فلور کو چمچ کی مدد سے سفید پولی تھین میں ڈالیں باریک سویاں تیار کر لیں ۔آپ اس میں آئس کریم ڈالیں پھر فالودہ ڈالیں روح افزا شامل کریں گارنش کے لیے بادام پستہ باریک کٹا ہوا شامل کریں لیں جی آپ کے لیے مزیدار فالودہ تیار ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *