عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ واضح رہے کہ نامور پروڈیوسر جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے جن اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ان میں عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور

سلیمان عیسیٰ خان کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ٹوئٹر صارف فرزانہ امجد کی جانب سے جمائماسے سوال کیا گیا کہ آپ کے بچوں کے یہ اکاؤنٹ کیا اصلی ہے؟جس پر جمائماگولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک واپس لینے کے بعد مجھے جس بات کا ڈر تھا

وہی ہوا، میرے بچوں کے جعلی اکاؤنٹ بنا دیے گئے، پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے میرے بچوں کی شناخت استعمال کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے، جمائمانے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معلومات کیلئے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *