میرپور سے کھوئیرٹہ جانےوالی اوورلوڈ ہائی ایس ضبط،تھانے پہنچا دی گئی

میرپور سے کھوئیرٹہ جانےوالی اوورلوڈ ہائی ایس ضبط،تھانے پہنچا دی گئی

ہائی ایس نمبری LRO-8811میں 32سواریاں سوار تھیں ،سامان علیحدہ لوڈ تھا ،ٹریفک پولیس
ڈرائیور کی جانب سے موقع پر کاغذات دیکھائے گئے اور نہ ہی روٹ پرمٹ دیکھایا گیا تھا ،ٹریفک سارجنٹ
میرپور (سٹاف رپورٹر)میرپور سے کھوئیرٹہ جانےوالی اوورلوڈ ہائی ایس کےخلاف کارروائی ،سواریاں اتار کر گاڑی تھانے پہنچا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقائد اعظم چوک میں ٹریفک سارجنٹ غفور احمدنے میرپور سے کھوئیرٹہ جانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ ہائی ایس نمبری LRO-8811کو اوور لوڈنگ جس میں 32سواریاں سوار تھیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو ڈرائیور کی جانب سے موقع پر کاغذات دیکھائے گئے اور نہ ہی روٹ پرمٹ دیکھایا جس پر گاڑی میں سوار سواروں اور سامان کو اتار کر گاڑی ضبط کر لی گئی اور تھانے پہنچا دی گئی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ حادثات کا سبب بن رہاہے ۔ایسے ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرکے پیسہ تو کما لیتے ہیں لیکن مسافروں کی قیمتی جانوں سے کھیلا رہاہے جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *