سلمان خان کی مومل سے ملاقات،جاوید شیخ نے دلچسپ واقعہ سنا بتا دیا

پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکارہ جاوید شیخ نے سلمان خان اور اپنی بیٹی مومل کی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاوید شیخ نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی خوش اخلاقی اور مزاج کا اٰک قصہ سنایا، پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ “میں بیٹی مومل کے ہمراہ لندن میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے گیا ہوا تھا،مومل نے مجھے بولا کہ بابا میں نے سنا ہے کہ سلمان خان شوٹنگ کے لیے لندن آئے ہوئے ہیں، انہیں فون کریں میں اور میری دوستیں ملنا چاہ رہی ہیں، ہم ان کے بہت بڑے فین ہیں,میں نے جواب دیا کہ میں انہیں کبھی فون نہیں کروں گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اتفاق سے دو

دو دن بعد میں ایک مال میں گیا ، وہاں دیکھا تو ایک دکان پر مجھے سلمان خان مل گئے۔”

دوران انٹرویو جاوید شیخ نے بتایا کہ “میری اس سے ملاقات ہوئی، سلام دعا ہوئی، میں نے پوچھا تم یہاں کب تک ہو؟ جس پر سلمان نے کہا کیوں کیا ہوا؟ میں نے کہا میری بیٹی اور اس کی دوستیں تصویر کھچوانا چاہتی ہیں، سلمان خان نے مجھ سے پوچھا کیا وہ یہاں ہیں؟ جس پر میں نے کہا نہیں وہ ابھی مال میں نہیں ہیں، سلمان نے کہا اچھا انہیں فون کرکے بلالو، میں نے مومل کو فون کیا اور کہا جو تم نے کہا تھا وہ ہوگیا اب آجاؤ۔” جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ”جتنی دیر میں مومل اور اس کی دوستیں آئیں اتنی دیر سلمان خان ایک سے دوسری دکان پر جاتے رہے، بیچارا اور پھر جب سب آئے تو انہوں نے تصویر بنوائی۔”

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *