ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا

ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما سے ہونیوالی پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا ۔ بھارتی سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی ٹیم کا کپتان بنا تھا اس وقت میرے منیجر نے بتایا کہ مجھے انوشکا کیساتھ اشتہار کی شوٹنگ کروانی ہے ، میں پہلی

ملاقات میں گھبرا گیا تھا کیونکہ میں نے انوشکا کے ساتھ عجیب سا مذاق کر دیا تھا جس پر چونک گئیں تھی، میری گھبراہٹ کی وجہ سے یوں لگا جیسا ان کا قد کافی لمبا ہے میں نے انہیں کہا کیا آپ کو پہننے کیلئے اس سے اونچی چیز نہیں ملی ۔ بات چیت کے بعد پتہ چلا وہ بھی ایک عام انسان ہیں اور ہمارے درمیان کافی باتیں ایک جیسی ہیں ۔ اس کے بعد دوستی

ہوئی اور پھر ہماری شادی ہو گئی ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *