دریا کے اوپر سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی رسی ٹوٹ گئی، ایسا منظر کہ دیکھ کر ہی کلیجہ منہ کو آئے

 

’بنجی جمپنگ‘ ایک نسبتاً مقبول مگر انتہائی خوفناک کھیل ہے، جس میں رسی کے ذریعے سینکڑوں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی جاتی ہے۔ اس کھیل کی ویڈیوز ہی کلیجہ حلق میں لانے کو کافی ہوتی ہیں اور ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ اگر رسی ٹوٹ جائے تو اس آدمی کا کیا حشر ہو۔ بدقسمتی سے یہ خوفناک حادثہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کے ساتھ پیش آ گیا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ’اوڑیسا ٹی وی‘ کے مطابق خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اس حادثے کی ویڈیو ٹوئٹر اکاﺅنٹ ’CCTV IDIOTS‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک سوا کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سینکڑوں فٹ بلندی سے رسی کے ذریعے چھلانگ لگاتی

ہے اور جب خاتون کے وزن سے رسی کو جھٹکا لگتا ہے تو وہ ٹوٹ جاتی ہے۔

خاتون ایک دریا کے اوپر جمپ کرتی ہے اور رسی ٹوٹنے سے وہ ایک دھماکے کے ساتھ دریا میں جا گرتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کے ساتھ اس حادثے میں کیا معاملہ ہوا، تاہم کچھ انٹرنیٹ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاتون کی جان بچ گئی تھی تاہم وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔ ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس حادثے پر اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”یہی وجہ ہے کہ میں کبھی بھی بنجی جمپنگ نہیں کرتا۔“ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *