ٹی وی چینلز کو پیمرا نے اہم ہدایات جاری کر دیں

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار اور تقریر ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم یہ آزادی قانون کے تحت کچھ مناسب پابندیوں سے مشروط ہے، ریاستی اداروں کیخلاف مواد نشر کرنا پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کے تحت ٹی وی چینلز مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مواد نشر نہیں کرسکتے، ٹی وی چینلز پیمرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔پیمرا نے ہدایت کی کہ

ٹی وی چینلز اپنے ایڈیٹوریل بورڈ کوپیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانیکا پابند بنائیں، ٹی وی چینلز ایسی کسی صورتحال میں ٹائم ڈیلے میکینزم کو موثر انداز میں استعمال کریں، ٹی وی چینلز پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کی شق 17 کے مطابق غیر جانبدار اور آزاد ایڈیٹوریل بورڈ بنائیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *