برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

لندن (پی اے) برطانیہ میں گزشتہ 3ماہ کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے بعد اپریل کے مہینے میں مکانوں کی قیمتوں میں اوسطاً ایک ہزار پونڈ تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہیلی فیکس میں مارگیج سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک مکانوں کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں منی بجٹ کے موقع پر مکانوں کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب ایک عام مکان 2 لاکھ 86ہزار 896پونڈ میں دستیاب ہے یہ قیمت گزشتہ سال موسم گرما کے مقابلے میں 28ہزار پونڈ زیادہ ہے۔ اب معیشت قدرے مستحکم ہے اور پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اگلےچند مہینوں کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی تیزی سے کمی آئے گی۔ مارکیٹ میں قابل فروخت پراپرٹیز کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پراپرٹی فروخت کرنے والے مارکیٹ کے رحجان کو قبول کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *