ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا۔  یہ اعلان مصر کے فلکیاتی کلینڈر پر کیا گیا،اعلان کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔

عرفہ کے روز مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ۔ “جیو نیوز ” کے مطابق مصر  کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کے چاند کی پیدائش شوال کی 29 تاریخ 1444 بروز بدھ 28 جون کو مصر اور قاہرہ کے وقت کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔  حج کا آغاز  26 جون کو متوقع ہے جبکہ تاریخوں میں   سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *