بجٹ سے پہلے خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ سے پہلے خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز آ گئی ۔۔۔۔۔وزیراعظم شہبازشریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے  جبکہ بجٹ میں مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔حکومت کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *