دنیا میں پہلی بار ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کی کامیاب سرجری

دنیا میں پہلی مرتبہ امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کے لیے علاج کیا گیا۔بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بڑھ رہی تھی

جبکہ 30 ویں ہفتے میں معمول کے الٹرا ساونڈ پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔17 مارچ کو خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا اور وہ بالکل صحت یاب ہے اور اس کا نام ڈینور کولمین رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ آپریشن مارچ میں کیا تھا جس کی تفصیلات اب

شائع کی گئی ہیں۔ اس بیماری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب خون کی نالی جو دماغ سے دل تک خون لے جاتی ہے صحیح طریقے سے نشوونما نہ پائے اور اس خرابی کے نتیجے میں خون کی بہت زیادہ مقدار رگوں اور دل پر دباو ڈالتی ہے اور صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *