پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور گھس گیا

پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور گھس گیا

جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا،پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا
اسلام آباد ( پریل 2023ء ) اسلام آباد میں جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلاروں نے پکڑ لیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور نے کل بھی گھس کر کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور دوبارہ گھس گیا۔
کئی صحافیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر جنگلی جانور کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جن میں اسے پارلیمنٹ کے دفاتر میں دیکھا جا سکتا ہے۔جنگی جناور کے پارلیمنٹ ہاؤس داخل ہونے پر عملہ بھی پریشان رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور کی موجودگی سے خوف ہراس پھیل گیا۔
۔جب کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ہو گیا تھا
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مشکوک شخص کی عمر 30 سال ہے۔گرفتار شخص ذہنی طور پر مفلوج بھی ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق گرفتار شخص سوات کا رہائشی ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ راستہ بھولنے کی وجہ سے متعلقہ شخص غلطی سے پی ایم ہاؤس کی طرف گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایم بلاک کی جانب سے مشکوک شخص وزیر اعظم ہاؤس کی دیوار کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔


سیکورٹی عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو حراست میں لیا۔ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس داخل ہوا، مشکوک شخص کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ سی ٹی ڈی نے نامعلوم شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ سیکیورٹی ادارے کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مشکوک شخص وزیراعظم ہاؤس کے اندر کیسے داخل ہوا۔ وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تصویر بھی سامنے آ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *