کروڑوں روپے رشوت لینے کامقدمہ،پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیر اعلیٰ کے

خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمہ کی سماعت کی ۔عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی 27اپریل تک عبوری ضمانت منظورکر تے ہوئے سابق وزیراعلی کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کوشامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *