اسرائیلی جاسوسی کمپنی کا 10 ممالک کو نشانہ بنانے کا انکشاف

مائیکروسافٹ کارپوریشن اور انٹرنیٹ واچ ڈاگ سٹیزن کی جانب سے شائع کردہ ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ہیکنگ ٹولز کو کم از کم 10 ممالک میں صحافیوں، اپوزیشن شخصیات اور وکالت کی تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سٹیزن لیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وہ 10 ممالک بشمول شمالی امریکہ اور یورپ کے متاثرین کی شناخت کرنے میں کامیاب رہے ہیں جن کے آئی فونز کو QuaDream Ltd کمپنی کے تیار کردہ سرویلنس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا گیا۔QuaDream Ltd اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی NSO گروپ کی حریف کمپنی ہے۔ این ایس او کو امریکی حکومت جاسوسی کے الزامات پر بلیک لسٹ کرچکی ہے۔دوسری جانب مائیکروسافٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں

کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسپائی ویئر کا کوا ڈریم لمیٹڈ سے مضبوط تعلق ہے۔مائیکروسافٹ کے ایسوسی ایٹ جنرل کونسلر ایمی ہوگن برنی نے کہا کہ QuaDream جیسے کرائے کے ہیکنگ گروپس دوسرے بڑے ہیکرز کے سائے میں پروان چڑھتے ہیں اور اور انہیں شہریوں تک رسائی سے روکنا بہت ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *