اسلام آباد پولیس عمران خان کو نوٹس وصول کروانے لاہورپہنچ گئی

اسلام آباد پولیس عمران خان کو نوٹس وصول کروانے لاہورپہنچ گئی

اسلام آباد ( 11 اپریل 2023ء) اسلام آباد پولیس عمران خان کو نوٹس وصول کروانے لاہورپہنچ گئی ہے۔چار رکنی ٹیم اسلام آباد میں درج مقدمہ کے سمن زمان پارک لاہور میںوصول کرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی تفتیشی ٹیم عمران خان کیخلاف اسلام آبادمیں درج مقدمےکاسمن لےکرپہنچی، اسلام آباد کے سب انسپکٹرتجمل نقوی چار رکنی ٹیم کےہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچےہیں ۔تفتیشی افسرتجمل نقوی عمران خان کی رہائش گاہ پرجا کر سمن وصول کرائیں گے، جبکہ زمان پارک میں نوٹس وصول کرانےکیلئےلاہورپولیس وفاقی پولیس کی معاونت کرےگی ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ٹی وی پر گرفتاری کی خبر سن کر ہی رونا شروع کر دیتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک جسٹس گلزار آئے نسلا ٹاور گرا دیا،ان کو 1970 کا کراچی چاہیے تھا، بعد میں پتہ چلا گلزار کی نسلا ٹاور مالکان سے ذاتی رنجش تھی، آغا سراج درانی چار سال سے جیل میں ہیں، میں بھی ڈھائی سال جیل میں رہا، ہم نے تو کوئی اسٹے نہیں لیا کہ ہمارے کیس نہ سنے جائیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار سیٹھ نے بی آر ٹی کیس چلانے کی بات کی، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا، قاسم سوری کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا اسی بینچ نے اسے ریلیف دیا، اس بینچ نے آئین و قانون کو بلڈوز کیا، عمران خان کی مرضی سےعدالتوں کے شیڈول چل رہے ہیں۔\

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *