مریم نواز نے پارلیمنٹ گیلری میں رکھی نوازشریف کی تصویر سے متعلق کیا کہا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارلیمنٹ گیلری میں لگی اپنے والد، مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔پارٹی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کی

تصویر شیئر کرتے ہوئے مخالفین کو پیغام دیا ہے۔مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں، نواز شریف کی یہ تصویر ان لوگوں کے لیے ایک سبق اور لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے اس کے خلاف سازش کی اور سوچا کہ وہ اسے ختم کر دیں گے، تعریف صرف اللّٰہ کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی یہ تصویر گزشتہ روز آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ گیلری میں لگائی گئی

تھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *