مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کیس؛علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈ اپور کی مبینہ آڈیو ریکار ڈنگ کےذریعےدھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کوجوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان کی عدالت پیش کیا گیا۔علی امین گنڈا پورکےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔

قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈا پور کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی تاہم علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد اور بھکر میں درج مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *