یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھیکی فروخت کا انکشاف

یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا۔

پی اے سی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر مضر صحت گھی کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری گھی کی تصدیق کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی فروخت کیا جا رہا ہے، یوٹیلٹی اسٹور حکام پی اے سی فورم پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ مضر صحت گھی لوگوں کو کھلایا جارہا ہے جس کی کوئی پوچھ گچھ نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت ہر سال رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کرتی ہے، جس میں اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *