ضد چھوڑ کر ایشیا کپ پاکستان کی بجائے دبئی میں کروا دینا چاہیے ، سابق پاکستان کھلاڑی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی

جانب سے ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں کرانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کا انعقاد ایک بہترین آپشن ہے،اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ تاہم پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے

تصور سے اتفاق نہیں کرتے تاہم میری رائے میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سمیت پاکستان اور ایشین کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام کی بحرین میں ملاقات ہوئی تھی تاہم وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں ہوسکا جب کہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نےپاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 میں نہیں کھیلی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔بی سی سی آئی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیا کپ بہرحال شفٹ کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔اور اگر اسپانسر نہیں ملے گا تو ایشیا کپ میں نہ میچز کا مزہ آئے گا اور نہ ہی کھلاڑیوں کو اتنی محنت کے بعد کچھ کمانے کا موقع ملے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *