غاروں میں رہنے والا قدیم انسان بھی ن شہ کرتا تھا، سائنس دانوں کو قبروں سے شواہد مل گئے

سائنس دانوں نے ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انسان اور نشے کا پرانا ساتھ ہے، غاروں میں رہنے والے انسان بھی ن شہ آور اشیا استعمال کرتے تھے، شواہد قدیم قبروں سے ملے۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے قریبی جزیرے میں سانئس دانوں کو ایک قدیم غار سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ وہاں ہزاروں سال قبل رہنے والے انسان ن شہ آور

جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے تھے۔ غار میں 200 قدیم قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں موجود لاشوں کے باقیات سے ن شہ آور جڑی بوٹیاں ملی ہیں، غار کو 600 سے 800 قبل مسیح آخری رسومات اور قبرستان کے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ن شہ آور جڑی بوٹیاں لاشوں

کی باقیات میں بالوں سے ملیں، سائنس دانوں کے مطابق جڑی بوٹیوں کو جنگل سے لانے سے لے کر نشے کے حصول کیلئے مخصوص عمل سے گزارنے کیلئے قدیم انسان پیچیدہ علم استعمال کرتے تھے۔ جڑی بوٹیوں سے مضر اثرات کو پاک کرنے کا عمل خاص لوگ انجام دیتے تھے جو الوہی علوم سے آشنائی رکھتے تھے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *