ایک اور عہد تمام، طارق جمیل چل بسے

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں بطور سیٹ ڈیزائنر کیرئیر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی امثال آپ طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

ڈرامہ آنچ سے شہرت حاصل کرنے والے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی، جس کی تصدیق بعد میں اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔

خیال رہے کہ طارق جمیل پراچہ نے اُڑان، دل مومن، محبت چھوڑ دی، پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر سنتے ہی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےطارق جمیل پراچہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *