برج خلیفہ میں 150 ویں منزل پر رہنے والے نیچے رہنے والوں سے کتنی دیر بعد روزہ کھولتے ہیں؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی میں واقع برج خلیفہ میں 150 ویں منزل پر رہنے والے نیچے رہنے والوں سے کتنی دیر بعد روزہ کھولتے ہیں؟ جانیے۔۔۔۔متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی مختلف اوقات پر روزہ افطار کرتے ہیں۔

دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے لوگ زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 160 قابلِ رہائش منزلیں ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق پارلیمنٹ کی قرار داد کے معاملے پر سپریم کورٹ بار میں اختلاف سامنے آ گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 10 ارکان  نے بار کی جانب سےچند گھنٹےقبل جاری ہونیوالے مذمتی بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کے بیان پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، صدر ،سیکرٹری بار کے بیان میں ججوں کے درمیان فاصلوں کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر اور سیکرٹری بار کا بیان پارلیمان کی بالادستی پر حملے کی بھی کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *