صرف 36 گیندوں پر سنچری رنز, پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ پاش پاش…

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کچھ روز سے ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا

سلسلہ جاری ہے، جس میں زیادہ تر ہی ملتان سلطانز کے نام رہے ہیں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہفتے کی شام کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے نہ صرف پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی سکور بنایا بلکہ تیز ترین سینچری بھی اسی کے بلے باز نے بنائی۔ملتان سلطانز نے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑاسکور ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ مجموعی سکور کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بنایا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ ریکارڈ 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف 247 رنز بنا کر اپنے نام کیا تھا۔ملتان سلطانز کے 262 رنز کے ریکارڈ سکور میں سب سے اہم کردار عثمان خان نے تیز ترین سینچری بنا کر ادا کیا۔ عثمان خان نے صرف 43 گیندوں پر نو چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔
عثمان خان نے صرف 36 گیندوں پر سینچری سکور کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انہی کی ٹیم میں کھیلنے والے رئیلی روسو کے پاس تھا جنہوں نے اسی پی ایس ایل میں صرف ایک روز قبل 41 گیندوں پر سینچری سکور کر کے اپنا ہی ریکارڈ تور دیا تھا۔ رئیلی روسو نے اس سے پہلے 2020 میں 43 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری سکور کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *