روزے دار رمضان میں کس خوراک سے اجتناب کریں ، ماہرین نے خبردارکر دیا

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا،شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے

وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لئے مضر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سحر و افطار میں مرغن غذاو?ں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیائ� ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس

لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں ، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں، گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔ماہرین نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں ، سبزیاں ، چنے استعمال کریں ، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں ، افطار میں سادہ پانی پیئں ، میٹھی اشیائ� بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیائ� سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *