سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایک اداکارہ کو معاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں گرفتارکرلیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پرآج باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی ان پر رقوم کی ادائیگی چھپانے سمیت کئی سنگین نوعیت 34 کےالزامات ہیں۔

مین ہٹن کی عدالت میں ڈونلڈٹرمپ کو فردجرم پڑھ کرسنائی جائےگی ،سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ عدالت میں خودپرعائد الزامات کاجواب دیں گے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک پہنچے تھے، اس دوران ان کی پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزارسے زائد افراد نے ٹریک کیا۔

یاد ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کیخلاف ایک فحش فلموں کی اداکارہ کومعاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔

مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری الزامات پرڈونلڈٹرمپ کیخلاف ووٹنگ کرا چکی ہے ، جس کے بعد جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *