سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، صوبائی حکومت کا احسن فیصلہ

پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس میں بڑا اضافہ کر دیا،اضافی ویلفیئر گرانٹس کا اطلاق 27 مارچ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔حکومت پنجاب نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس دوگنی کر دی ہے جس کے تحت ملازمین کو شادی گرانٹ 2لاکھ کے

بجائے 4 لاکھ روپے ملیں گے۔اسی طرح ڈیتھ گرانٹ میں بھی 33 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے کردی گئی۔محکمہ محنت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اضافی ویلفیئرگرانٹس کا اطلاق 27 مارچ سے ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *